پاکستان
موسم سرما کی آمد: پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل
لاہور: (دنیا نیوز) موسم سرما کی آمد کے باعث پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول و سیشن عدالت میں پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے شام 4 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی، پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز و کھانے کا وقفہ ہوگا۔
سول سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق آج سے ہوگیا۔