دلدار پرویز بھٹی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
لاہور: (دنیا نیوز) کمپیئر و مصنف دلدار پرویز بھٹی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے۔
کمپیئر و مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 30 ویں برسی (آج) منائی جائے گی، دلدار پرویز بھٹی30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کیریئر کا آغاز گورنمنٹ کالج ساہیوال سے بطور لیکچرار کیا، انہیں پنجابی، اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔
دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ٹاکرا نامی پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا بھی انہوں نے دیا، انہوں نے میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کئے، وہ پی ٹی وی کے ساتھ 1974ء سے مرتے دم تک منسلک رہے۔
انکی تحریر کردہ کتابوں میں دلداریاں، آمنا سامنا اور دلبر دلبر نمایاں ہیں، وہ 30 اکتوبر 1994ء کو امریکا میں دماغ کی شریان پھٹنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔