بزنس

زرعی ترقی بہت سے معاشی مسائل کا حل ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی پاکستان کو درپیش بہت سے معاشی مسائل کا حل ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ڈیلفا کیٹل شو کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جو آئندہ دو سے تین ماہ میں پیش کردیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت چھوٹے فارمرز کو فنانسنگ کی فراہمی آسان بنانے کے ساتھ ان کی پیداواری صلاحیت کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے ڈیلفا کیٹل شو کے بھرپور انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں زراعت کے شعبے پر اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی دینی چاہیے تھی۔

ڈپٹی گورنر نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دی جائے تو پاکستان کی معیشت کو درپیش بیشتر اہم مسائل حل ہوسکتے ہیں، جن میں معاشی ترقی کی محدود شرح نمو، افراط زر، بے روزگاری، فوڈ سیکیوریٹی جیسے مسائل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ساتویں زراعت شماری کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے کہا کہ پاکستان کی درآمدات میں زرعی مصنوعات کا حصہ 10ارب ڈالر ہے، اگر زراعت لائیو اسٹاک فشریز کو ترقی دی جائے تو اس میں سے 8سے 9ارب ڈالر باآسانی بچائے جاسکتے ہیں جبکہ قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھتے ہوئے افراط زر کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

سلیم اللہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا زراعت کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک ایک نئے منصوبے پر کام کررہا ہے جو آئندہ دو سے تین ماہ میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت چھوٹے فارمرز کی مالیاتی سہولتوں تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا کیونکہ 75فیصد چھوٹے فارمز غیرروایتی طریقوں سے مالیاتی خدمات حاصل کر رہے ہیں جس کے لیے انہیں کڑی شرائط کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں بدرایکسپو سلوشن کے سی ای او زوہیر نصیر، ڈیلفا کے پیٹرن ان چیف حارث مٹھانی، ایس ای ڈی ایف کے سی ای او خضر پرویز، پاک آرمی کے ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پراجیکٹس میجر جنرل شاہد نذیر نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button