کھیل

پی ایس ایل9؛ پشاور زلمی کو ٹورنامنٹ میں پہلی فتح مل گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطان کی جانب سے ڈیوڈ ملان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر خان 43، ریزا ہینڈرکس 28، افتخار احمد 16، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11، خوشدل شاہ 5 جبکہ کپتان محمد رضوان، ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی 0، 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عارف یعقوب نے 3، لیوک ووڈ، سلمان ارشاد اور نوین الحق نے 2، 2 جبکہ پال ولٹر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button