اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا
سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا کو گجرات کے جام نگر تخت کا وارث قرار دیدیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دسہرہ کے موقع پر نوانا نگر کے مہاراجہ جامصاحب نے سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا کو 1 ہزار 450 کروڑ روپے سے زائد دولت کا وارث قرار دیا ہے۔
یہ رقم ملنے کے بعد اجے جڈیجا بھارت میں کھیلوں میں سب سے زیادہ امیر شخصیت بن جائیں گے، سابق بھارتی کرکٹر حیران کُن طور پر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں جنکی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 1 ہزار کروڑ ہے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا شکیب الحسن کو ممکنہ آخری ٹیسٹ پر تحفہ پیش کردیا
بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رنجی ٹرافی اور دلیپ ٹرافی کا نام بھی جڈیجہ کے رشتہ داروں کے ایس رنجیت سنگھ اور کے ایس دلیپ سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے۔
اجے جڈیجا نے 1992 سے 2000 تک بھارتی ٹیم کیلئے 196 ون ڈے اور 15 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں اور وہ شاہی خاندان کی اولاد ہیں، انکے والد دولت سنگھ جڈیجا جام نگر سے 3 بار رکن اسمبلی رہے تھے۔
مزید پڑھیں: کوہلی، روہت نے بنگلادیشی کرکٹر کی حوصلہ افزائی کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
مہاراجہ جامصاحب نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اجے جڈیجہ کی بدولت اپنا وارث مل گیا ہے، جام نگر کے لوگوں کی خدمت کی ذمہ داری اٹھانا واقعی ایک اعزاز ہے۔
مزید پڑھیں: گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم میں اُکھاڑ پچھاڑ کی تیاری
خود مہاراجا صاحب، ایک سابق کرکٹر ہیں جنہوں نے رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کی کپتانی کی، 1966 میں نواں نگر کی وارثت سنبھالی۔ خاندان کا سلسلہ کرکٹر رنجیت سنگھ جڈیجہ سے ملتا ہے، جنہوں نے 1907 سے 1933 تک نواں نگر پر حکومت کی۔