پاکستان

راولپنڈی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

راولپنڈی: تھانہ پیر ودہائی کے علاقے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی عملہ موقع پر پہنچا۔ جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جہاں اس کی شناخت سعید خان کے نام سے کی گئی جو پولیس ملازم تھا۔

فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق یہ اہلکار پولیس لائن میں تعینات تھا تاہم گاڑیوں کا اپنا کاروبار بھی کرتا تھا اور خیابان سرسید میں اپنے شو روم پر بیٹھا تھاکہ نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button