بزنس

پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا۔اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے اور اقتصادی بحالی ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید پڑھیں؛ معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، وزیر خزانہ

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہوگئی، پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابل تجدید سرمایہ کار کے منصوبے سعودی سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہیں، پاکستان آئی ٹی کا شعبہ عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب وفد کا خیر مقدم کرتا ہے۔

قبل ازیں، سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button