انٹر نیشینل

پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ایران پر حملہ کر دیں، سابق اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابيب: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے ایران پر حملہ کر دینا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ہمارا نمبر ایک دشمن ایران کے خلاف ایک بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ہم اس موقع کی مدد سے مشرق وسطیٰ کا چہرہ اپنے حق میں بدل سکتے ہیں۔

نفتالی بینیٹ نے ایران کی قیادت کو شطرنج کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے 50 سال میں پہلی دفعہ براہ راست حملہ کر کے غلطی کر دی ہے، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مراکز کو نیست و نابود کر دینا چاہیے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button