آئی پی ایل؛ پلئیرز کی جیبیں پیسوں سے بھرنے کی تیاری! جے شاہ کا بڑا اعلان
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور آئی سی سی کے نو منتخب سربراہ جے شاہ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کھیلنے والے کرکٹرز کیلئے فی میچ 7.5 لاکھ (یعنی پاکستانی روپوں میں 24 لاکھ 87 ہزار سے زائد) ملیں گے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو خوشخبری سنائی، جے شاہ نے کہا کہ آئی پی ایل 2025 کھیلنے والے کرکٹرز کیلئے فی میچ 7.5 لاکھ سے 1 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے (یعنی 48 کروڑ 79 لاکھ 50 ہزار سے زائد) تک میچ فیس ملے گی جبکہ فرنچائز سیزن کیلئے میچ فیس کے طور پر 12.60 کروڑ روپے مختص کرے گی۔
فی الحال، کھلاڑیون کو معاہدے اور پلیئنگ الیون کا حصہ ہونے پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کا ایک حصہ دیا جاتا ہے تاہم اب میچ فیس کی مد میں بھاری معاوضہ بھی ملے گا۔
مزید پڑھیں: “پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آئی پی ایل سے متصادم ہوگا”
دوسری جانب اگلے برس آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فروری اور مارچ میں شیڈول ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) لیگز کے شیڈول میں ٹکراؤ ہوگا، جس میں کھلاڑیوں کیلئے کسی ایک لیگ کا انتخاب مشکل ہوجائے گا۔