بزنس

اجناس کی درآمد میں کمی، چاول کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: جولائی اگست میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18.15 فیصد کمی، چاول برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کیلینڈر سال کے 8 ماہ میں کھادوں کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پاکستان نے 1.066ارب ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی 1.303 ارب ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں 18.15 فیصد کم ہے تاہم خشک میوہ جات کی درآمدات میں 88.24 فیصد، مصالحہ جات میں 59.05 فیصد اضافہ ہوا.

اس دوران چاول کی برآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 98.58 فیصد اضافہ ہوا، 430045 ٹن چاولوں کی برآمد سے 272.057 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

جنوری تا اگست ملک میں یوریا کھاد کی کھپت 4208311 ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی کھپت کے مقابلے میں3.9 فیصد کم ہے، ڈی اے پی کی کھپت 796853  ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button