چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 5 چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے عارضی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
کپتانوں کا تقرر 5 ٹیموں کے مینٹور کی جانب سے کیا گیا ہے: اِن مینٹوز میں مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے شامل ہیں۔
ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین شاہ آفریدی لائنز، پینتھرز کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ اسٹالینز کی قیادت محمد حارث اور محمد رضوان وولوز کی قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے۔ 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے، سوائے 16 ستمبر کو لائنز بمقابلہ پینتھرز کے میچ کے، جو صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا اختتام 4 دنوں میں تین پلے آف میچوں کے ساتھ ہوگا، جس کا اختتام اتوار، 29 ستمبر کو فائنل میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: کرکٹ کھیلنی ہے یا نہیں! سرفراز نے احمد، عمر اکمل کو اہم مشورہ دیدیا
افتتاحی میچ میں مصباح الحق کی وولوز کا مقابلہ ثقلین مشتاق کی پینتھرز سے ہوگا۔
بورڈ نے پانچوں ٹیموں کے عارضی اسکواڈز کا بھی اعلان کردیا ہے، ان کا انتخاب ٹیم کے مینٹورز نے 150 کھلاڑیوں کے ایک پول سے ڈرافٹ کے عمل کے ذریعے کیا تھا، جسے پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد فراہم کیا تھا۔
150 کھلاڑیوں میں سے 125 پچھلے 3 ڈومیسٹک سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تھے، بقیہ 25 کھلاڑی وائلڈ کارڈ تھے، جن کا انتخاب ان کے تجربے اور گزشتہ تینوں سیزنوں میں پاکستان، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔
ہر ٹیم میں موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں:
ڈولفنز: سعود شکیل، فہیم اشرف اور سرفراز احمد
لائنز: عبداللہ شفیق، عامر جمال، امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی
پینتھرز: صائم ایوب، شاداب خان اور اسامہ میر
اسٹالینز: ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حارث، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان
وولوز: فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور شاہنواز دہانیسینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی جو اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان میں محمد نواز (ذاتی وجوہات)، عماد وسیم (غیر دستیاب)، ارشد اقبال، حسن علی، احسان اللہ اور محمد وسیم جونیئر (انجری کے بعد بحالی سے گزر رہے ہیں) شامل ہیں۔
عماد وسیم کے علاوہ، جو اس وقت سی پی ایل میں کھیل رہے ہیں، درج ذیل کھلاڑیوں نے خود کو فیصل آباد ٹورنامنٹ کے لیے غیر دستیاب کرایا ہے۔
احمد شہزاد، محمد عباس اور عمر اکمل (کاؤنٹی کرکٹ)، اعظم خان، حارث سہیل، محمد عامر (سی پی ایل) میں شریک ہیں جبکہ فخر زمان، جو سی پی ایل میں بھی کھیل رہے ہیں 10 ستمبر کو واپس آئیں گے۔
ڈولفنز: سعود شکیل (کپتان، کراچی)، آفتاب ابراہیم (کراچی)، آصف علی (فیصل آباد)، اویس علی (گوجرانوالہ)، فہیم اشرف (قصور)، کاشف علی (راولپنڈی)، میر حمزہ (کراچی)، محمد ہریرہ (سیالکوٹ)، محمد عباس آفریدی (پشاور)، محمد اخلاق (کاموکی)، محمد غازی غوری (کراچی)، محمد ریاض اللہ (پشاور)، نعمان علی (حیدرآباد)، قاسم اکرم (لاہور)، ثمین گل (جمرود)، سرفراز احمد (کراچی) )، صاحبزادہ فرحان (پشاور)، سفیان مقیم (کوٹلی)، عمر امین (راولپنڈی) اور عثمان قادر (لاہور)۔
مینٹور سرفراز احمد۔
لائنز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان، پشاور)، عبداللہ شفیق (سیالکوٹ)، عامر جمال (اسلام آباد)، عامر یامین (ملتان)، فیصل اکرم (ملتان)، حسن نواز (اسلام آباد)، حنین شاہ (لاہور)، امام الحق (لاہور)، عمران بٹ (لاہور)، خوشدل شاہ (بنوں)، محمد اصغر (کراچی)، محمد عرفان خان (میانوالی)، محمد طحہٰ (کراچی)، عمیر بن یوسف (کراچی)، روحیل نذیر (اسلام آباد)، شہاب خان (مردان)، شرون سراج (ساہیوال)، سراج الدین (باجوڑ) اور وقار حسین (اوکاڑہ)۔مینٹور وقار یونس۔
پینتھرز: شاداب خان (کپتان، اسلام آباد)، عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، احمد بشیر (لاہور)، علی اسفند (فیصل آباد)، علی رضا (شیخوپورہ)، عماد بٹ (سیالکوٹ)، عرفات منہاس (ملتان)، اذان اویس (سیالکوٹ ) حیدر علی (اٹک)، محمد حسنین (حیدرآباد)، محمد عمر (کراچی)، محمد ذیشان (فیصل آباد)، مبصرخان (راولپنڈی)، ریحان آفریدی (خیبر)، رضوان محمود (حیدرآباد)، صائم ایوب (کراچی)۔ عمر صدیق (لاہور)، اسامہ میر (سیالکوٹ)، عثمان خان (کراچی) اور عثمان صلاح الدین (لاہور)۔مینٹور ثقلین مشتاق۔
اسٹالینز: محمد حارث (کپتان، پشاور)، ابرار احمد (کراچی)، عادل امین (پشاور)، اعظم خان (پشاور)، بابر اعظم (لاہور)، حارث رؤف (اسلام آباد)، حسین طلعت (لاہور)، جہانداد خان (راولپنڈی) )، جنید علی (لاہور)، معاذ احمد صداقت (پشاور)، مہران ممتاز (راولپنڈی)، محمد علی (سیالکوٹ)، محمد عامر خان (سوات)، سعد خان (حیدرآباد)، شامل حسین (اسلام آباد)، شان مسعود (کراچی) )، طیب طاہر (سرائے عالمگیر)، عبید شاہ (لاہور)، یاسر خان (راولپنڈی) اور زمان خان (میرپور)
وولوز: محمد رضوان (کپتان، پشاور)، فخر زمان (ایبٹ آباد)، عبدالصمد (فیصل آباد)، عاکف جاوید (فاٹا)، علی عثمان (ملتان)، بلاول بھٹی (مریدکے)، حسیب اللہ (پشین)، افتخار احمد (پشاور) کامران غلام (پشاور)، محمد فیضان (فیصل آباد)، محمد عمران جونیئر (پشاور)، محمد سرور آفریدی (فاٹا)، محمد عمران (خانیوال)، نسیم شاہ (لاہور)، نثار احمد (لاہور)، سلمان علی آغا (لاہور)، شاہنواز دھانی (لاڑکانہ)، زاہد محمود (دادو) اور زین عباس (ملتان)