بزنس
آئی ایم ایف پروگرام؛ نجی بینک پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض بحالی پر رضامند
اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام کی کی منظوری کیلئے حکومت نے نجی بینک سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا۔
آئی ایم ایف قرض منظوری کیلئے بیرونی فنانسنگ گیپ کو پُر کرنے کے لیے حکومت نے تجارتی قرض بحال کرنے کی رسمی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے 80کروڑ ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک کے تجارتی قرضےکوبحال کرنے کی درخواست کی۔ پاکستان کی درخواست پر بینک نے اصولی طور پر پاکستان کیلئے قرض کی کریڈٹ لائن بحال کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
پاکستان نے ایسی درخواست سعودی عرب سے بھی کر رکھی ہے جس میں سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت بحال کرنے کا کہا گیا ہے۔
سعودی عرب سے اس کی تصدیق حاصل ہوتے ہی حکام آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرکے اسے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو ارسال کردیں گے۔