کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز، بنگلادیش نے 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر316 رنز بنا لیے جبکہ مہمان ٹیم کو خسارہ پورا کرنے کیلیے 132 رنز مزید درکار ہیں۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش کے اوپنر شادمان اسلام 93 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مومن الحق مشفق الرحیم اور لٹن داس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بنگلادیش نے448رنز کے تعاقب میں پاکستان کیخلاف محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا جو زیادہ دیر نہ برقرار رکھ پائے، بنگلایش کو ابتدا میں ذاکر حسن اور کپتان نجم الحسن شانتو کی وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، دونوں باالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے پھر 31 کے مجموعی سکور پر نسیم شاہ نے بنگلا دیشی اوپنر ذاکر حسن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

بنگلادیش کی دوسری وکٹ 53 رنز پر گری جب کپتان نجم الحسن شانتو خرم شہزاد کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ کی شرکت میں شادمان اسلام اور مومن الحق نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور کھانے کے وقفے تک 134 رنز تک پہنچایا۔

کھانے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مومن الحق 76 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر خرم شہزاد کا شکار ہو گئے۔147 رنز پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد اوپنر شادمان اسلام اور مشفق الرحیم کے درمیان 52 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن چائے کے وقفے سے قبل شادمان اسلام 93 رنز پر محمد علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ گرنے کے بعد آل راوٴنڈر شکیب الحسن نے 15 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کھیل کے اختتام پر مشفق الرحیم 55 اور لٹن داس52 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بنگلا دیشی ٹیم 316 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریگی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو سکور برابر کرنے کیلئے مزید 132رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button