انٹر نیشینل
امریکی نامزد نائب صدر ٹم والز کا بیٹا والد کو خطاب کرتا دیکھ کر رو پڑا؛ ویڈیو وائرل
شکاگو: امریکا کی حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے نیشنل کنونشن میں نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں صدر کے لیے کملا ہیرس اور نائب صدر کے لیے ٹم والز کے ناموں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا اور ان دونوں نے نامزدگی کو قبول بھی کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر کے منصب کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والے پارٹی امیدوار ٹم والز کے خطاب کے موقع پر اگلی صف میں بیٹھے ان کا 17 سالہ بیٹا “گوس والز” شدت جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔
اس موقع پر ٹم والز کے بیٹے کے آنسو بہہ رہے تھے اور اُس نے اپنے والد کی اس بڑی کامیابی پر خوشی سے چیختے ہو کہا کہ یہ میرے والد ہیں۔ بعد ازاں وہ اسٹیج پر گیا اور اپنے والد ٹم والز کو سینے سے لگا لیا۔
واضح رہے کہ گوس والز انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں اور مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا ہیں۔