انٹر نیشینل

غیر تربیت یافتہ عملے کیساتھ پرواز پر بھارتی فضائی کمپنی پر 90 لاکھ روپے جرمانہ

نئی دہلی: بھارت میں  ڈی جی سی اے کی جانب سے فضائی کمپنی ایئر انڈیا اور ان کے دو اعلیٰ آفیشلز پر مجمومی طور پر 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا فضائی کمپنی ایک سنگین شیڈولنگ کے واقعے میں ملوث پائی گئی جس کے انتہائی خطرناک اثرات سامنے آسکتے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر انڈیا نے ایک فلائٹ چلائی جس کی کمانڈ ایک غیرتربیت یافتہ لائن کیپٹن نے کی اور جس کے ساتھ ایک نان لائن ریلیز شدہ فرسٹ آفیسر تھا۔

اس واقعے کا نوٹس لینے کے بعد 10 جولائی کو ایئر لائن کی طرف سے پیش کی گئی رضاکارانہ رپورٹ کی جانچ کی گئی اور شیڈولنگ کی سہولت کی جگہ بھی دیکھی گئی جس میں ریگولیٹری دفعات کی متعدد کوتاہیاں اور خلاف ورزیاں کی گئیں۔

جس کے بعد مذکورہ فلائٹ کے کمانڈر اور ایئر لائن کے پوسٹ ہولڈرز کو 22 جولائی کو شوکاز نوٹس کے ذریعے اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔

تاہم جواب میں تسلی بخش جواز نہیں دیا گیا جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے موجودہ قواعد و ضوابط کی دفعات کے تحت جرمانہ عائد کردیا۔

غیر تربیت یافتہ عملہ کے ساتھ پرواز چلانے پر ایئر انڈیا پر بحیثیت کمپنی 90 لاکھ اس کے علاوہ ایئر انڈیا کے ڈائریکٹر آف آپریشنز اور ڈائریکٹر آف ٹریننگ پر بالترتیب 6 لاکھ اور 3 لاکھ کا انفرادی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button