پاک بنگلادیش سیریز؛ ٹرافی کی رونما کردی گئی
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم اور دامنِ کوہ میں ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ شائقین ہمیشہ چاہتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور ان کیلئے میچ جیتے، ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بےتاب ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان
شان مسعود نے کہا کہ ہمارے بولرز بیس وکٹیں لینے اور ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہوم گراؤنڈ میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ کپتانی کے ساتھ بڑی ذمہ داری آتی ہے اور میں اس ٹیم کو آگے لے جانے کی پوری کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں: ‘سابق کرکٹرز پاکستانی ٹیم کو اسپنر نہ دے سکے، یہ المیہ ہے’
دوسری جانب بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت اہم ہے اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم میں بڑی صلاحیت ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہر میچ بہت اہم ہے۔ بنگلہ دیش اے اور شاہینز کے درمیان سیریز نے ہمارے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ لگانے میں مدد کی ہے۔
میان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست (کل) سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ اسی میدان پر 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔