انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور کی ہارر کامیڈی ’اسٹری2‘ نے تہلکہ مچادیا، اوپننگ ڈے پر 44 کروڑ بزنس

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’اسٹری2‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے اوپننگ ڈے پر ریکارڈ 44 کروڑ کا بزنس کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر یہ کسی بھی ہندی فلم کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس ہے اور ’اسٹری2‘ نے بزنس تجزیہ کاروں کو حیران کردیا ہے۔

فلم کے سیکوئیل کے ساتھ شردھا، راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی واپسی ہورہی ہے۔

’اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے۔

’اسٹری2‘ کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے بھی خصوصی انٹری دی ہے۔

یاد رہے کہ فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button