بزنس

تاجروں کا تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران  نے تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تاجروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ  تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کریں گے، تاجر دوست کے نام سے بنائی جانے والی اسکیم تاجر دشمن ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس ویلویشن ٹیبل کسی صورت قبول  نہیں، انکم ٹیکس انکم پر لاگو ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی بجلی کے بلوں میں 10 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں، دو دفعہ ایڈوانس انکم ٹیکس کسی صورت ادا نہیں کریں گے۔

اجمل بلوچ  کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے تاجر برادری کا بھرکس نکال رکھا ہے جبکہ حکومت اپنی مراعات ختم کرنے کا نام  تک نہیں لے رہی، ان کی بجلی مفت ، گیس مفت ،پیٹرول مفت۔۔۔ ایسا کب تک چلتا رہے گا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران  نے مطالبہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ پر لگائی گئی قدغنیں واپس لی جائیں، ہم باہر کی دنیا میں انویسٹر ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ اپنا انویسٹر ملک چھوڑ کے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت تمام وزرا بڑی گاڑیاں چھوڑ کر کلٹس گاڑیاں استعمال کریں۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تاجروں کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانے کا بندوبست کر دیا ہے، ٹیکس ویلوایشن ٹیبل کا قانون واپس نہ لیا گیا تو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button