پاکستان

بلوچستان؛ مون سون بارشوں میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی محکمے (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے بلوچستان میں مون سون بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 بچوں سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ علاوہ ازیں سیلابی ریلوں کے باعث 15 گھر مکمل تباہ جب کہ 34 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ طوفانی بارشوں سے 62 ایکڑ زرعی زمین اور 12 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔

سیلابی صورت حال کے باعث 5 پلوں کو نقصان پہنچا۔ آسمانی بجلی گرنے اور مختلف واقعات میں 82 مویشی ہلاک ہوئے۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شدید بارشوں سے متاثرہ 4 اضلاع میں حکومت بلوچستان نے ایمرجنسی نافذ کردی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button