کھیل

گورنر سندھ کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ کامران خان  ٹیسوری نے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فاتح گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شاباش دی اور مینز جیولین تھرو میں تاریخ ساز کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد دی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان

کامران ٹیسوری نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ایک ملین روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ شائقین جیولین تھرو کو آج شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button