انٹرٹینمنٹشوبز

‘بچن’ کہہ کر پکارنے پر ایشوریا کا ردعمل کیا تھا؟ ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن کے بعد اب اُن کی بہو ایشوریا رائے کا بھی ‘بچن’ نام سے پکارنے پر ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیا بچن کو راجیا سبھا میں ’جیا امیتابھ بچن‘ کہہ کر پکارا گیا تھا جس پر وہ ناراض ہوگئی تھیں اور خبروں کی زینت بن گئیں۔

جیا بچن کی خبروں کے دوران ہی بھارتی میڈیا پر اُن کی بہو ایشوریا رائے کی پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شو کی میزبان اُن کا تعارف ’ایشوریا رائے بچن‘ کہہ کر کرواتی ہیں تو اداکارہ سُن کر حیران رہ جاتی ہیں۔

میزبان کے تعارف پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ایشوریا رائے کہتی ہیں کہ او مائی گاڈ! یہ ٹائٹل ہے، تُم مجھے ایشوریا ہی کہہ کر پکارو جیسے ہمیشہ کہتی ہو۔

مزید پڑھیں: مرد بھی اپنی بیوی کا نام ساتھ لگائیں، جیا بچن امیتابھ کا نام ساتھ لگانے پردوبارہ برہم

اداکارہ کے ردعمل پر میزبان پوچھتی ہیں کہ کیا رائے بچن آپ کا آفشیل سر نیم ہے؟، جس پر ایشوریا کہتی ہیں کہ سب مجھے ایشوریا رائے کے نام سے جانتے ہیں لیکن میری شادی ابھیشیک بچن سے ہوگئی ہے تو اب میں ایشوریا بچن ہوں۔

ایشوریا رائے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ مجھے جس بھی نام سے پکاریں، یہ اُن کی مرضی ہے، مجھے نام سے کوئی مسئلہ نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button