پاکستان

پی ٹی آئی جلسہ؛ مرکزی بینر سے شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر غائب

پشاور: پی ٹی آئی کے جلسے میں لگے مرکزی بینر پر شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر نہیں لگائی گئیں، جس پر کارکن شش و پنج کا شکار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی جلسے میں کنٹینر پر لگے مرکزی بینر پر شدید تنقید کی ہے، جس پر سابق وزیر خارجہ اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی تصاویر غائب تھیں۔

کارکنوں کی جانب سے بینر پر تصاویر شائع نہ کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، جس کے بعد جلسے کی انتظامیہ نے راتوں رات بینر تبدیل کروایا۔

جلسے کے لیے کنٹینر پر لگائے گئے پہلے بینر پر 20 رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئی تھیں، جس میں شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر نہیں تھیں۔ بعد ازاں کارکنوں کے احتجاج اور شدید تنقید پر نئے بینر پر شاہ محمود قریشی سمیت 10 رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

نئے بینر پر سابق گورنر شاہ فرمان اور صوبائی وزرا کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں، جنہیں پہلے والے بینر پر لگایا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button