انٹرٹینمنٹشوبز

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر صرف بیٹی ارادھیا کے ساتھ نیویارک سے ممبئی واپسی نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کو تقویت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو ممبئی واپسی پر اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے جس کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ اس موقع پر ایشوریا رائے بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں اور انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ اس موقع پر انہیں ریسیو کرنے کیلئے ابھیشیک بچن موجود نہیں تھے۔ ایشوریا رائے سے متعلق کئی بار یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں اور سال 2023 میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا نے بچن ہاؤس کو چھوڑ دیا ہے۔

ممبئی: بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کا حصہ بنتے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ ایک الگ طرح کی فلم بنائی ہے۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے ’انیمل‘ کو بہت انجوائے کیا اور اور انہیں خوشی ہوتی اگر وہ اس فلم میں سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ہوتے۔اداکار نے فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کو بہت شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے کردار کیلئے پرفیکٹ انتخاب تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خوبصورت دکھنے کیلئے کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، عمران ہاشمی

یاد رہے کہ رنبیر کپور کی ایکشن فلم نے اپنے پرتشدد اور نازیبا مناظر کی وجہ سے بہت تنازع کھڑا کیا جبکہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button