بزنس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی معمولی کمی
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2388 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کی کمی سے 252300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 344 روپے کی کمی سے 216306 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔