خلیل الرحمٰان کیس : درویش تو چار بجے تہجد پڑھتا ہے یہ کیسا درویش ہے، جج
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اس موقع پر مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی مؤکلہ کو بھی ہنی ٹریپ کیا گیا ہے اور ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اے ٹی ایم سے پیسے بھی حسن شاہ نے نکلوائے تھے۔
ملزمہ آمنہ عروج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کے گھر کے معاشی حالات ٹھیک نہیں تھے اور حسن شاہ ان کا منھ بولا بھائی بنا ہوا تھا۔
آمنہ عروج کا مزید کہنا تھا کہ حسن شاہ نے ہی ان کی ویڈیو وائرل کی ہے اور انہیں حسن شاہ اور خلیل الرحمان قمر نے بلیک میل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار
اس موقع پر خلیل الرحمان قمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا موکل درویش آدمی ہے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ درویش آدمی تو صبح چار بجے تہجد پڑ رہا ہوتا ہے، یہ کیسا درویش آدمی ہے۔
عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی ہے۔