انٹر نیشینل

امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ریبپلکن پارٹی نے پاکستان اور چین کی مخالفت پر مبنی بل پیش کردیا۔

پاکستان اور چین مخالف بل ریبپلکن پارٹی کی سینیٹر سینیٹرمارکو روبیو نے پیش کیا۔ بھارت نواز بل میں کہا گیا ہے کہ اگرپاکستان کی بھارت کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شواہد ملیں تو پاکستان کی امداد روک دی جائے اور اس سلسلے میں کانگریس کو آگاہ کیا جائے۔

بل میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا ، جاپان اور نیٹو اتحادیوں جیسا سلوک کرے۔ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ بھارت کو پابندیوں کے حوالے سے سخت قانون سے محدود استثنیٰ دیا جائے۔ امریکی قانون کے مطابق روس سے ہتھیار خریدنے والے ممالک پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button