بزنس

پاکستان اور آذربائیجان کا 2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

دونوں ممالک نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر مبنی ہیں۔

آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے یہ معاہدے اور یادداشتیں رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔

ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ یہ معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورۂ پاکستان کے دوران طے کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button