کھیل

رضوان، دھونی کا موازنہ! ہربھجن بھڑک اُٹھے

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ مداح کے مہندرا سنگھ دھونی اور محمد رضوان کے درمیان موازنہ کرنے کے سوال بھڑک اُٹھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور محمد رضوان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کون زیادہ بہتر ہے؟ جس پر ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرنے والے سے سوال کیا آپ آج کل سگریٹ تو پی رہے ہو؟، ہربھجن نے دونوں کرکٹرز کے درمیان موازنہ کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بھائیو، بتاؤ دھونی رضوان سے بہت آگے ہے! رضوان سے پوچھو گے تو وہ بھی بتائے گا۔ یہ سوال ہی غلط ہے، آج بھی عالمی کرکٹ میں دھونی سے بہتر کوئی نہیں۔

مزید پڑھیں: معذور افراد کا مذاق اڑانے پر ہربھجن، یوراج و دیگر کیخلاف کیس

اس قبل بھی ہربھجن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بابراعظم اور برائن لارا کے انتخاب سے متعلق سوال پر بھارتی کرکٹر نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا مذاق اڑانے کی ہربھجن کی ویڈیو وائرل

مہندر سنگھ دھونی کا کیرئیر:

90 ٹیسٹ میچز میں دھونی نے اسٹمپ کے پیچھے 256 کیچ لیے اور 38 اسٹمپنگ کیے، 350 ون ڈے انٹرنیشنلز 321 کیچ اور 123 اسٹمپنگ کیے۔ ٹیسٹ میں 38.09 کی اوسط سے 4 ہزار 876 رنز بنائے ہیں جس میں 6 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

محمد رضوان کا کیرئیر:

اس کے مقابلے محمد رضوان نے 30 ٹیسٹ میچز میں 78 کیچ لیے محض 3 اسٹمپ کیے، 74 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 76 کیچز تھامے اور 3 اسٹمپ کیے۔ رضوان نے ٹیسٹ میں 40.4 کی اوسط سے 1 ہزار 616 رنز بنائے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button