بزنس
گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا کے درمیان اشیا کی لین دین روپے میں کرنے کی اجازت
اسلام آباد: حکومت نے گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا کے درمیان اشیا کی لین دین ڈالر کی بجائے پاکستانی کرنسی میں کرنے کی اجازت دے دی۔
ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گوادر فری زون اور ٹیرف ایریا کے درمیان پاکستانی کرنسی میں ٹرانزیکشن کی اجازت دینے کیلیے کسٹمز رولز میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس بارے میں ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ترامیم کے بعد گوادر فری زون سے ٹیرف ایریا میں درآمدی و برآمدی اشیاء کے لین دین میں باقی تمام رولز لاگو ہوں گے تاہم لین دین صرف پاکستانی کرنسی میں ہوسکے گا۔