شوبز

‘مرزا پور 3’ نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے

ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ کرائم ڈرامہ سیریز ‘مرزا پور’ کا تیسرا سیزن ایمیزون پرائم ویڈیو پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی سیریز ‘مرزا پور’ کے تیسرے سیزن کو بھی عالمی سطح پر خوب مقبولیت مل رہی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘مرزا پور’، اُن ٹاپ 10 سیریز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے جنہیں 80 سے زائد ممالک میں دیکھا گیا ہے۔

جرائم پر مبنی اس سیریز کو بھارت میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر سب سے زیادہ دیکھا جارہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ‘مرزا پور 3′ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنکج ترپاٹھی نے ‘مرزا پور’ کے نئے سیزن کے لیے کتنا معاوضہ وصول کیا ؟

پرائم ویڈیو میں انڈیا اوریجنلز کے سربراہ نکھل مدھوک کے مطابق ‘مرزا پور’ کے تیسرے سیزن نے پچھلے دو سیزن کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز کے ہدایتکار گورمیت سنگھ اور آنند ایر ہیں، ‘مرزا پور’ کا یہ تیسرا سیزن  دس اقساط پر مشتمل ہے۔

ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button