کھیل

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ وہاب ریاض، عبدالرزاق عہدے سے فارغ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب دونوں سابق کرکٹرز آئندہ سلیکشن معاملات میں شامل نہیں ہوں گے۔ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔

عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: “ٹیم میں سرجری پر مخالفت کی آوازیں بلند ہونے لگیں”

قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر مینجر ذمہ داری نبھانے والے وہاب ریاض کو اس عہدہ سے بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ کسی سینئر کرکٹر یا بیورو کریٹ کو اب قومی ٹیم کا نیا مینجر بنایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں سرجری کے بیان پر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ایکسپریس نیوز کے رابطے کرنے پر ایک بورڈ آفیشل نے رزاق اور وہاب سے مزید سلیکشن کی ذمہ داریاں نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کے ساتھ ٹیم انتظامیہ میں بھی بعض اہم تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button