انٹرٹینمنٹ
رجنی کانت کی فلم میں کام پر خود کو مجرم سمجھا، نوازالدین صدیقی کا انکشاف
ممبئی: بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی نے لیجنڈری رجنی کانت کے ساتھ تامل فلم کرنے پر خود کو مجرم aدیا ہے۔
اداکار نے فلم ’پیٹا‘ سے اپنا تامل ڈیبیو کیا جس میں ان کے ساتھ سپر اسٹار رجنی کانت ایکشن میں نظر آئے۔ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں صرف ہونٹ ہلا رہے تھے اور ڈائیلاگ ان کو سمجھ نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کو بیوقوف بنانے کے پیسے ملے جس پر میں خود کو ایک مجرم سمجھتا ہوں۔واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی اپنے اگلے فلمی پروجیکٹس ادھ بھت، نورانی چہرہ اور سنگین میں نظر آئیں گے۔