بزنس

ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی: گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ  کے ذخائر سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمارکے مطابق پچھلے ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button