میرے والد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، مومنہ اقبال کی اپیل
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے والد کے انتقال کے بعد دلبرداشتہ ہوکر مداحوں سے درخواست کردی۔
مومنہ اقبال کے والد کے انتقال کے بعد، سوشل میڈیا کے مختلف پیجز اداکارہ اور اُن کے مرحوم والد کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں۔
مرحوم والد کی ایڈیٹ شدہ ویڈیوز دیکھ کر مومنہ اقبال کو غصہ آگیا اور پھر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔
مزید پڑھیں: نامور اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کرگئے
مومنہ اقبال نے کہا کہ میری آپ سب سے گزرش ہے کے میرے بابا کی کوئی بھی ویڈیو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں اور نہ ہی مجھے اس ویڈیو پر ٹیگ کریں، میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ لوگ کچھ اور نہیں کرسکتے تو براہِ کرم، میرے بابا کے لیے دُعا کریں، میں کبھی اپنے خیال میں بھی نہیں سوچ سکتی کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے بابا مجھے کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ وہ ہر لمحہ میرے پاس میرے ساتھ ہی موجود ہوتے ہیں، میں اُنہیں محسوس کرسکتی ہوں لہٰذا آپ لوگ مجھے نہ بتائیں کہ میرے بابا کہاں ہیں۔