پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج جمعرات کے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، کاروبار کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بازارِ حصص میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔ اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 631 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 80865 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

واضح رہے کہ بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی جب انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھوگیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button