انٹرٹینمنٹ

دل کا دورہ پڑنے پر لگا زندگی ختم ہوگئی، سشمیتا سین

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی دوسری تاریخ پیدائش سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی بائیو میں کچھ تبدیلی کرتے ہوئے 27 فروری 2023ء کی تاریخ کو اپنی دوسری تاریخِ پیدائش کے عنوان سے درج کیا تھا۔

سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم اب اداکارہ نے اس حوالے سے تفصیلی ویڈیو جاری کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میری زندگی وہ کہانی ہے، جو میں نے خود لکھی ہے لیکن کبھی کبھی کہانی کے دوران نیا موڑ آجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سشمیتا سین فروری 2023 میں پیدا ہوئیں؟ مداح حیران

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ سال شوٹنگ کے دوران، مجھے جان لیوا دل کا دورہ پڑا تھا، وہ میری زندگی کے سب سے طویل اور مشکل ترین 45 منٹ تھے، اُس وقت مجھے لگا تھا کہ میری کہانی ختم ہوگئی ہے۔

سشمیتا سین نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میرے ڈاکٹروں نے ہار نہیں مانی اور ہمت سے کام لیتے ہوئے مجھے نئی زندگی دی، میرے ڈاکٹروں نے مجھے جینے کا نیا جذبہ دیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 27 فروری 2023، یہ میری دوسری تاریخ پیدائش ہے کیونکہ اسی دن مجھے دوبارہ زندگی ملی تھی اور میں یہ دن اپنے ڈاکٹروں کے نام کرنا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سشمیتا سین کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا تھا ان کے دل کی ایک شریان 95 فیصد تک بند تھی، اداکارہ کی فوری انجوپلاسٹی بھی کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button