آئی سی سی سے افغان خواتین ٹیم بنانے کی درخواست کیلئے خط
معروف اسپورٹس صحافی و آسٹریلیا میں مقیم سابق افغان ویمن ٹیم کی ممبرز نے آئی سی سی سے خواتین ٹیم بنانے کی درخواست کردی۔
سابق افغان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممبرز نے پناہ گزینوں پر مشتمل خواتین کی ٹیم بنانے کی درخواست کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں مینز کی شاندار پرفارمنس کے بعد افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ خواتین ٹیم اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتیں۔
آئی سی سی کو چاہیے کہ آسٹریلیا میں افغان پناہ گزینوں کی ویمن ٹیم بنانے میں ہماری مدد کرے۔
مزید پڑھیں: “ہوسکتا ہے کہ کھیل کے دوران باؤنڈری کُشن ہٹ گیا ہو” پولاک بھی کیچ پر بول اٹھے
خط میں آسٹریلیا میں مقیم سابق افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ممبرز کا کہنا تھا کہ پناہ گزین کی ویمن ٹیم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ایسٹ ایشین کرکٹ آفس مینیج کرسکتا ہے۔
افغان پناہ گزین ٹیم بنانے سے ہمیں بارڈر کے بغیر کھیلنے کا موقع ملے گا، ٹیم بنانے سے افغانستان کی نمائندگی کی خواہشمند تمام خواتین کو ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا۔