انٹر نیشینل

سمندر پر تیرتی بوتل میں شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک

کولمبو: سری لنک کے سمندر میں ماہی گیروں نے ایک تیرتی ہوئی بوتل میں موجود مائع کو شراب سمجھ کر پی لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہی گیروں کو ابتدا میں سمندر پر کشتیوں میں ہی طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں کاسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے انھیں نیوی کے اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان ماہی گیروں نے سمندر سے ایک تیرتی بوتل کو شراب سمجھ کر اُٹھایا اور پی گئے جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔ 4 کی موت واقع ہو گئی جب کہ دیگر 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بوتل میں کون زہریلا مواد تھا جو ماہی گیروں کی ہلاکت کی وجہ بنا۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شہر کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سری لنکن کوسٹ گارڈ کے مطابق  تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button