کھیل

اسٹیج بھارت کیلیے سیٹ ہوا، دعوے بڑھنے لگے

کراچی: اسٹیج بھارت کیلیے سیٹ ہوا دعوے ،بڑھنے لگے، سابق انگلش کپتان ناصرحسین نے کہا کہ  سیمی فائنل میں رسائی تک سب کچھ بھارتی ٹیم کے حق میں رہا،البتہ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس نے انگلینڈ جیسی چیمپئن ٹیم کو مات دے کر فائنل میں جگہ پائی، سارو گنگولی نے صفائی دیتے ہوئے کہاکہ میچ کے بھارت میں 8 بجے آغاز سے فتح کیسے حاصل کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران بھارت کی آگے بڑھنے میں سہولت کاری کے دعوے بڑھنے لگے ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں روہت شرما الیون کی کامیابی کے بعد سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ  سیمی فائنل گیانا میں ہونا چاہیے تھا مگر پورا اسٹیج ہی بھارت کے لیے تیار تھا جو  دیگر ٹیموں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ایک اور سابق کپتان ناصرحسین بھی اس دعوے سے کسی حد تک متفق تو دکھائی دیے مگر انھوں نے میدان میں پرفارمنس کو بھی اہم قرار دیا،انھوں نے کہا کہ عام خیال یہ پایا جاتا ہے سارا ماحول بھارت کو فائنل میں پہنچانے کیلیے بنایا گیا تھا، پچز، وینیوز ہر چیز اس کے حق میں تھی مگر یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ  دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے تھا، انھوں نے آسانی سے کامیابی حاصل کی۔

وان کے ٹویٹ پر سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے کہا کہ وان میرے بہترین دوست ہیں، میں نہیں جانتا کہ آئی سی سی نے میچز بھارتی وقت کے مطابق 8 بجے نشر کرواکر کس طرح  بھارت کو فتح دلائی، میں نہیں  جانتا کہ کس طرح براڈکاسٹنگ آپ کو میچز جتوا سکتی ہے، آپ کو بدستور میدان میں کھیلنا اور جیتنا پڑتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button