پاکستان
ایل این جی کی عالمی طلب میں 2040 تک اضافہ جاری رہے گا
کراچی: شیل کے ایل این جی آؤٹ لک 2024 میں سال 2040 تک مائع قدرتی گیس کی عالمی طلب میں 50فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ پیشگوئی چین میں صنعتی کوئلے سے گیس پر تیزی سے منتقلی اور جنوبی و مشرقی ایشیائی ممالک کی جانب سے اپنی اقتصادی ترقی بڑھانے کے لیے ایل این جی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
شیل ایل این جی آوٹ لک کے مطابق سال 2023 میں ایل این جی کی عالمی تجارت 404ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جو سال 2022 میں 397ملین ٹن سے کچھ زیادہ تھی۔
صنعت کے اِن تازہ ترین تخمینوں کے مطابق سال 2040 تک ایل این جی کی طلب 685-625 ملین ٹن سالانہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔شیل انرجی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اسٹیو ہل کا کہنا ہے کہ اس دہائی میں ایل این جی کی طلب میں اضافے پر چین کے غالب رہنے کا امکان ہے۔