انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ رچا چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رچا چڈھا اور علی فضل بہت جلد اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

مشہورِ زمانہ ویب سیریز مرزا پور میں گُڈو بھئیا کا کردار نبھانے والے علی فضل اور اُن کی اہلیہ و اداکارہ رچا چڈھا نے اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

اس جوڑی نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں دو تصاویر شیئر کیں، جن میں پہلے تصویر اس بات کی طرف اشارہ کررہی تھی کہ یہ دو سے تین ہونے والے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں رچا چڈھا اور علی فضل ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔

 

رچا چڈھا اور علی فضل نے اپنے پہلے بچے کی جلد آمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “دل کی ایک چھوٹی سی دھڑکن ہماری دنیا کی سب سے تیز آواز ہے”۔

اس اعلان کے بعد بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے رچا چڈھا، علی فضل اور اُن کے ہونے والے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے اور مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا نے سال 2020 میں باقاعدہ شادی کی تھی لیکن وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی شادی سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے، لہٰذا انہوں نے اکتوبر 2022 میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: علی فضل اور رچا چڈھا شادی کے بندھن میں بند ھ گئے

اکتوبر 2022 میں علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز دارالحکومت نئی دہلی سے ہوا تھا جہاں ان کی مہندی کی رسم ہوئی، جس کے بعد دونوں شادی کے لیے ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنئو گئے، جہاں دونوں نے روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button