پاکستان

پی ٹی آئی کے دو نومنتخب ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

لاہور: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دو نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔

دریں اثنا پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

محمد ثاقب خان چدھڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے محمد ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد دی۔ محمد ثاقب خان چدھڑ 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button