پاکستان

آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستے ووٹوں کی گنتی تک آر اوز کے دفاتر کے باہر رہیں گے

اسلام آباد: وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کی روشنی میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستے ووٹوں کی گنتی تک ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان  اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکشن کے مطابق آرمی اور سول  آرمڈ فورسز کے ٹروپس ووٹ کی کاؤنٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز کے  دفاتر کے  باہر سیکیورٹی دینے کے پابند ہیں۔

اس پیشرفت کا مقصد  ووٹوں کی گنتی کے حساس عمل کے دوران  سیکیورٹی کے کسی بھی  نا خوشگوار واقع کو روکنا ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس آراوز کے دفاتر کے باہر  تعینات ہیں اور اُن کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلیے وہ صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکورٹی کے لیے تعینات ہیں اور دفاتر کے اندر انتخابی عملہ ووٹوں کی گنتی کے عمل میں مصروف ہے۔

 

اعلامیے میں عوام سے توقع کی گئی ہے کہ گنتی کے عمل کو پُرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button