بزنس
فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا
کراچی: سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو فی تولہ سونے کے نرخوں میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی واقع ہوئی اور10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر برقرار رہی ۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کے کمی سے فی اونس سونا 2326 ڈالر کا ہوگیا۔