بزنس

پی آئی اے کو خریدنے کی خواہشمند کمپنیاں آج اہم شعبہ جات کا دورہ کریں گی

کراچی: پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کی حامل کمپنیز آج سے کراچی میں اہم شعبہ جات کا دورہ کریں گی۔

قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے نجکاری میں دلچسپی کی حامل کمپنیز کے وفود کو 26 تا 28 جون وزٹ کروائے جائیں گے۔

مذکورہ کمپنیاں پی آئی اے کی استعداد و اثاثہ جات کا معائنہ کریں گی، پی آئی اے ٹریننگ سینٹر، فلائٹ سیمولیٹر، فلائٹ کچن، شعبہ انجینئرنگ کے دورے کیے جائیں گے۔

پی کیو بی،عارف حبیب، وائی بی کنسورشیم، ائیر بلیو، بلیو ورلڈ سٹی، پاک ایتھنول کنسورشیم نامی کمپنیز شامل ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کو وفود سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button