کھیل

“اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں سنجیدہ نہیں”

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت پر رائے کا اظہار کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنے کی بہت ضرورت ہے، پوری پاکستانی ٹیم 10 منٹ میں 2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے جبکہ اعظم خان کو یہ فاصلہ طے کرنے میں 20 منٹ لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: “بابراعظم جعلی کنگ ہیں” انکے اعداد و شمار مجھ سے بھی گھٹیا ہیں؟

سابق کرکٹر نے کہا کہ دبلا یا جسم میں تھوڑا وزن ہونا کوئی مسئلہ نہیں لیکن آپ کو کھیل کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوتا ہے، بطور ٹیم ڈائریکٹر ایک منصوبہ بنایا تھا لیکن اعظم خان سدھر نہ سکے۔

مزید پڑھیں: بھارت سے شکست؛ کیا پاکستانی پلئیرز نے کھانا چھوڑ دیا تھا؟

محمد حفیظ نے کہا کہ آپ اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے ٹیم میں ہیں لیکن فٹنس کے معاملے میں آپ کو جواب دینا ہوگا۔ ٹیم میں آپ واحد ہیں جس کی فٹنس پر سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں اعظم خان کوئی متاثر کن کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون سے ڈراپ کردیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button