کھیل

ٹی20 ورلڈکپ؛ امریکی ریاست فلوریڈا میں شیڈول میچز بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

فلوریڈا: امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے فلوریڈا میں شیڈول میچز بارش کی نذر ہونے خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس کی زد میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بھی آسکتا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی حصے میں لگاتار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ریکارڈ  بارش کی وجہ  سے جنوبی فلوریڈا میں  سیلابی صورت حال اور مزید بارشوں  کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

فلوریڈا کے لوڈرہل کرکٹ اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں پانی جمع  ہوگیا، جس کے نتیجے میں امریکا اور آئرلینڈ کا جمعے کو شیڈول میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور دوسری جانب بارشوں  سے پاکستان ٹیم کی رہی سہی امیدوں پر بھی پانی پھر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: “بابراعظم جعلی کنگ ہیں” انکے اعداد و شمار مجھ سے بھی خراب ہیں؟

جنوبی فلوریڈا میں جمعے کو مزید شدید بارش متوقع ہے، جمعرات کو لگاتار بارش سے سیلابی صورت حال، ٹریفک متاثر، کاریں تیرنے لگیں اور بعض مکانات ڈوب گئے اور موسلا دھار بارش کا ایک چھوٹا سا دورانیہ بھی مزید سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ متاثرہ سیلابی علاقوں میں مزید بارش سے سیلاب آسکتا ہے اور شہری سیلاب کے خطرات کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ 4 بڑی ٹیمیں جو میگا ایونٹ کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوسکتی ہیں؟

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری بارش کے پانی میں پیدل یا گاڑیوں میں داخل ہونے سے گریز کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان گروپ اے کا آخری میچ لوڈرہل اسٹیڈیم میں 16 جون کو کھیلا جائے گا جہاں بارش کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل جائے گا، جس سے پاکستان کو دوسرے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سے شکست؛ کیا پاکستانی پلئیرز نے کھانا چھوڑ دیا تھا؟

اس سے قبل لوڈر ہل میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ جمعے کو شیڈول ہے اگر یہ میچ بارش کی وجہ سے ممکن نہیں ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ مل جائے گا یا امریکا جیت جاتا ہے تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا لیکن اگر آئرلینڈ کی ٹیم کو امریکا کے خلاف کامیابی ملتی ہے تو اس صورت میں پاکستان کے دوسرے مرحلے تک رسائی کے لیے 16 جون کو آئرلینڈ کو ہر صورت شکست دینا ہوگی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت گروپ اے میں بھارت ابتدائی تینوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر موجود ہے، امریکا 3 میچوں میں سے دو میں فتح اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان کو اب تک صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے اور دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم نیٹ رن ریٹ امریکا سے بہتر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button