کھیل

ٹی20 ورلڈکپ؛ افغانستان نے بھی سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی

ٹرینیڈاڈ: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کے 29 ویں میچ میں پاپوا نیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نبی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رحمت اللہ گرباز 11 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 13 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ؛ افغانستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

پاپوا نیو گنی کی جانب سے ایلی ناؤ، سیمو کمیا اور نارمن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپلن ڈوریگا سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 27 رنز بنائے، ایلی ناؤ 13، ٹونی اورا 11 اور چاڈ سپر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاپوا نیوگنی کے 3 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ نوین الحق نے 2 اور نور احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

میگا ایونٹ کے گروپ سی میں 6 پوائنٹس حاصل کر کے افغانستان نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اسکواڈز:

افغانستان:

رحمت اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زردان، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمر ذئی، محمد نبی، نجیب اللہ زردان، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، نور احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی

پاپوا نیوگنی:

ٹونی اورا، اسد والا (کپتان)، لیگا سیاکا، سیسی باؤ، ہیری ہیری، چاڈ سوپر، کپلن ڈوریگا (وکٹ کیپر)، نارمن وینوا، ایلی ناؤ، جان کریکو، سیمو کمیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button