کھیل

امریکا سے شکست؛ بابر کی بیٹنگ پر عرفان پٹھان، ہرشا بھوگلے بھی بول اُٹھے

ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی عبرتناک شکست پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور عرفان پٹھان نے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھادیئے۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے گرینڈ پریری اسٹیڈیم قومی ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں اَپ شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں ویرات کوہلی ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بابراعظم مختصر ترین فارمیٹ میں 4 ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ؛ امریکا نے پاکستان کو شکست دے دی

بابراعظم 133 اننگز میں 4 ہزار 43 رنز بناکر پہلے، ویرات کوہلی 4 ہزار 38 رنز کیساتھ دوسرے جبکہ روہت شرما 4 ہزار 26 رنز کیساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

عرفان پٹھان نے ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور کپتان اچھی بیٹنگ پوزیشن ہونے کے باوجود اگر آپ 100 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 40+ گیندیں کھیل رہے ہیں تو ٹیم کو اسکا فائدہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ میں نے بابر اعظم کو کئی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ 44 (43) ان میں شامل نہیں ہوگا، وہ بڑے ٹورنامنٹ میں بلکل فارم میں نظر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی امریکی ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button