ٹی20 ورلڈکپ: کینگروز کی پہلی فتح، عمان کو 39 رنز سے شکست دیدی
ٹی20 ورلڈکپ کے 10 ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی۔
باربیڈوس میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے گروپ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 66 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔
ڈیوڈ وارنر 56، کپتان مچل مارش 14، ٹریوس ہیڈ 10، ٹم ڈیوڈ 10 اور گلین میکسویل 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عمان کی جانب مہران خان نے 2 جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: یوگنڈا نے پاپوا نیوگنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
ہدف کے تعاقب میں عمانی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی، آیان خان 36 رنز بناکرنمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مہران خان 27 ، عاقب الیاس نے 18 رنز بناسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوائنس نے 3، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر عمان مسلسل دو شکستوں کے بعد گروپ بی میں آخری پوزیشن پر موجود ہے۔